سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کی عالمی قیمت فی اونس 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1801 روپے اضافہ ہوا۔جس کے بعدملکی صرافہ مارکیٹ میں آج قیمت بڑھنے ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھکر 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 16.78 روپے بڑھکر 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔
