سپریم کورٹ عمران خان کیخلاف غیرآئینی مقدمات کانوٹس لے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات غیرآئینی طریقے سے چلائے گئے سپریم کورٹ نوٹس لیے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشنز کی کچھ دستاویزات تھیں جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران لے کر گئے، سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے درخواست دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے۔

بیرسٹر گوہر خان نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف تمام مقدمات میں عدالتی کارروائی پر عدالت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدلیہ ہی ہے جس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا، تیزی کے ساتھ فیصلے ہونے چاہئیں چاہے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا پھر ٹرائل کورٹ ہو، جس غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ نوٹس لے۔

Back to top button