پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

 لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں و رہنماؤں پر مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 لاہور مال روڈ پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کے معاملے میں تھانہ انارکلی میں پی ٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی رہنما حافظ فرحت عباس، فوزیہ، ہدیرہ اور حمیدہ بی بی سمیت 38 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھراؤ کرنے کے لیے اشتعال دلاتے رہے، پی ٹی ائی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

Back to top button