سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

عدالت عظمیٰ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
نیب کی جانب سے دورانِ سماعت استدعا کی گئی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے ۔عدالت عظمٰی کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھا جائے ۔
عدالت نے کہا کہ خور شید شاہ کو نیب نے اورکتنا حراست میں رکھنا ہے، دو سال تو ہوچکے ہیں، ریفرنس2005 کی ٹرانزیکشنزپر بنایا گیا ، تب خورشید شاہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے جبکہ نیب نے کسی ٹرانزیکشن کی دستاویزات نہیں دکھائیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔
