سپین: پاکستانی شوہر، بیوی ، دو بچوں سمیت جاں بحق
سپین میں آتشزدگی کے خوفناک واقعہ کے دوران پاکستانی شوہر اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت جان کی بازی ہار گیا ، آتشزدگی کا واقعہ بینک کی خالی عمارت میں پیش آیا۔
بارسلونا میں بینک کی خالی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، مرکزی دروازہ لاک ہوجانے کی وجہ سے اہل خانہ کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ مدد کے لیے پکارتے رہے۔ آگ لگنے کے واقعہ کے دوران 40 سالہ پاکستانی شخص اپنی 39 سالہ بیوی اور 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا ، ایک بچے کی عمر 3 سال جبکہ دوسرے کی 4 ماہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس ثاقب نثار پر الزامات کا کیس گھمبیر کیوں ہو گیا؟
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان کا سربراہ پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کباڑ کا کام کرتے تھے ، بیوی کا تعلق رومانیہ سے بتایا جا رہا ہے ، پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
