جلد کی رنگت سے کولیسٹرول کا پتا لگانے والی ٹیکنالوجی
لوگوں کے لیے اپنے کولیسٹرول لیول پر نظر رکھنا آسان نہیں ہوتا ہے لیکن چینی ماہرین نے یہ مشکل آسان بنا دی ہے ، نئی ٹیکنالوجی کسی تکلیف اور ٹیسٹ کے بغیر صرف جلد دیکھ کر خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا درست اندازہ لگا سکتی ہے۔
نئے طریقہ کار میں ہاتھ کو الکوحل کے پھائے سے صاف کیا جاتا ہے پھر صاف کردہ جگہ پر ایک چھلا چپکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہاتھ کو اسکیر پر رکھا جاتا ہے تاکہ چھلا اسکینر کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ایک ہفتے کے مکمل لاک ڈائون کا امکان
نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے جس طرح جلد سے روشنی ٹکراکر بکھرتی یا جذب ہوتی ہے عین اسی طرح روشنی کی خاص طیفی (اسپیکٹرل) کیفیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ پھر اسی چھلے والی جگہ پر ایک مائع کیمیکل لگایا جاتا ہے۔ اب دوبارہ جلد کو اسکین کیا جاتا ہے۔
