سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر قبضے اورلنگر خانہ کھولنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک اور منفی روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے اسحاق ڈار کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ایسی گری ہوئی حرکتوں سے اسحاق ڈار اور ن لیگ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو روٹی، روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں۔ کرپٹ،نالائق حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے تکبر، ضد اورحسدکے باعث معیشت ڈوب رہی ہے۔
واضح رہے کہ گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللّٰہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کیلئے بیڈز لگوا دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ 12 کمروں پر مشتمل کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button