سیلاب کا خطرہ، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں الرٹ جاری

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، موسمیاتی ماڈلز کیمطابق شمالی/شمال مشرقی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ و نارووال میں شدید گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، بدین، بینظیر آباد میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حسّاس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری رکھے گی۔

ادارے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’محتاط رہیں اور محفوظ رہیں، سماجی رابطے لیح سائٹ ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔

ادارے نے متعلقہ شہروں کی ریسکیو سروسز سے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

Back to top button