یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 پاکستانیوں کی شناخت

یونان میں ہونے والے کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان نے مرنے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 نوجوانوں کا تعلق گجرات سے ہے۔

کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ، 5 نوجوانوں کا تعلق بالترتیب شیخوپورہ راولپنڈی، میرپور، وہاڑی اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

Back to top button