سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے۔
دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
