شائستہ پرویز ملک کی عدت کے باعث پارلیمنٹ اجلاس میں عدم شرکت

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں ہوا اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ بھی لیا۔
