ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں

تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بتایا کہ ہم آئے نہیں‌ لائے گئے ہیں‌۔


حکومتی بلز کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ رہے ہیں

اس ٹویٹ سے قبل ایک ٹویٹ میں شکوہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر ممبر سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئی سی او کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔

Back to top button