پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کا ساتھ دیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتیں کم کرے تو اس کا ساتھ دیں گے ،
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آگئی ہے۔وفاقی حکومت اس وقت آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متنازع مردم شماری کو صرف الیکشن کی حد تک تسلیم کیا ، ہم نے مردم شماری کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا۔
متنازع مردم شماری بلوچستان اور سندھ کے حق پر ڈاکہ ہے ، بلوچستان اور سندھ میں مردم شماری کے اعداد و شمار اقوام متحدہ کے اعداد و شمار سے کم ہیں، یہ سندھ اور بلوچستان کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
زبردستی قانون سازی کی حکومت کی کوشش کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، اس قانون سازی کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کی توہین کی جا رہی ہے ، حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی کرتے ہوئے عوام سے روٹی بھی چھین لی ہے ، اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو جوابدہ ہونا چاہئے۔
