شاہد آفریدی نے حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا

   محمد حفیظ اور شعیب ملک سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انکو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتےہیں، تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں رمیز راجا کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو  ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

شاہین آفریدی سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ  شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

Back to top button