شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست

شراب لائسنس کے اجراء کےلیے مبینہ طور پر پانچ کروڑ رشوت وصولی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کےلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔ بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ کے تحت درخواست دی گئی، درخواست میں وزیر اعلی کو نااہل قرار دینے اور ان کے حلقہ میں دوبارہ انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے حتمی فیصلے تک وزیراعلی کو کام سے روکا جائے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ عثمان بزدار نے پی پی دو سو چھیاسی سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر مقامی ہوٹل کو شراب لائسنس جاری کروانے کا الزام ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، نیب تحقیقات کے دوران دو افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں، وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء بارے غلط بیانی کی جس پر وزیر اعلٰی عثمان بزدار صادق اور امین نہیں رہے۔
استدعا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی پی دو چھیاسی سے نااہل قرار دے کر اس صوبائی حلقہ کی سیٹ کو خالی قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخاب کروائے جائیں۔ استدعا ہے کہ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button