شرجیل میمن نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کر لی۔

سابق وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے نیب حکام کو خط موصول ہوا جس میں شرجیل میمن نے مؤقف اپنایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا نیب بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نئی تاریخ دے، پیش ہو جاؤں گا۔

نیب نے غیرقانونی مراعات اور غیرقانونی رقوم سے پلاٹ خریداری کیس میں شرجیل انعام میمن کو آج 22جون کو طلب کیا تھا۔

Back to top button