امریکا کو بیس دینےپر دہشتگرد پاکستان کونشانہ بنائیں گے

وزيراعظم عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ کے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ امريکا کو فضائی اڈے دیئے تو پاکستان دہشتگردوں کا ہدف بن سکتا ہے، امريکا 20 سال ميں جنگ نہ جيت سکا اب کیسے جیت لےگا۔
وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ’اگر پاکستان امریکا کو افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتا ہے تو دہشتگرد پاکستان کو نشانہ بنائیں گے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مزید امریکا کی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، کیوںکہ پہلے ہی ہم اپنا بہت نقصان کرچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کی افغان میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا پاکستان کے 70 ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ اس دوران پاکستان 150 بلین ڈالر کا نقصان برداشت کرچکا ہے۔
