یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کر لی ہیں ، یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں دو سال کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیاتھا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناتھا کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے ، دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ وہ مختصر دورانیہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ، پرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کیلئے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے ۔
