شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کاآپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
