ٹرمپ کی عمان تباہ کرنے کی دھمکی

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اب سلطنت عمان کو بھی دھمکاتے ہوئے کہاہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا ورنہ تباہ کردیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان کو باقی سب کسی کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، ورنہ ہمیں انہیں تباہ کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا ساتھ دینے پر سخت ردعمل دے سکتے ہیں،ایران معاہدے کےلیے بےتاب ہے لیکن ابھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔ایران کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ایران کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں، اب معاہدہ ہوگا یا پھر ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہوگا۔

 

Back to top button