4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایاکہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔
صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
واضح رہےکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کےخلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے،جس کی مزید سماعت بعد میں ہوگی۔
