صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان کویت 12 نکاتی دفاعی معاہدے میں نیا کیا ہے
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
