سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر ڈپازٹس مزید 3 سال کےلیے رول اوور کر دیے

 

 

سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مزید 3 سال کےلیے رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے ملک کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں اہم سہارا ملے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ اس اقدام سے رواں مالی سال میں پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی بیرونی قرض ادائیگی کی ضرورت 26.5 ارب ڈالر تھی،جو رواں مالی سال میں کم ہوکر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔اس کمی کی ایک اہم وجہ عالمی سطح پر شرح سود میں کمی بھی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران تقریباً 3.5 ارب ڈالر سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے، جب کہ مجموعی بیرونی قرضوں میں تقریباً 12 ارب ڈالر مرکزی بینک میں رکھےگئے ڈپازٹس پر مشتمل ہیں۔ان میں سے 8 ارب ڈالر سعودی عرب کے ڈپازٹس ہیں،جن میں 5 ارب ڈالر پہلے ہی مزید 3 سال کےلیے رول اوور کیے جاچکے ہیں، جب کہ باقی رقوم دسمبر 2026 اور مارچ 2027 میں میچور ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہے،جب کہ مرکزی بینک آئندہ بھی ممکنہ بیرونی معاشی جھٹکوں،خصوصاً عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کےلیے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔

 

Back to top button