بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 30 پولنگ سٹیشن پر قبضے کے ثبوت ہمارے پاس ہیں،ہم کسی کو اپنے ووٹ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے،کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں کرے گا۔

بلاول نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتےہیں جس کا وزیر کہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں،کشمیر کے حالات کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن بنائیں جو تحقیقات کرے، تمام سٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو،جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کرکے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیا جائے۔ کمیشن وزیر اعظم آزاد کشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کےلیے تیار ہیں۔

 

انہوں نےکہا کہ مظفرآباد کے عوام کےلیے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے،جن پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کیاگیا وہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد ہے۔چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے نشست دلوائیں گے۔پی پی امیدواروں کو نشستیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا۔امید ہے الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے ہماری شکایات کو سنا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو پائے گا یا نہیں؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں،فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

 

Back to top button