لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے درج مقدمے میں اہم ریلیف دیتے ہوئے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے سے قبل انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے۔
خواتین کو بااختیار بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: مریم نواز
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
