خواتین کو بااختیار بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کا با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی باصلاحیت، باہمت اور ہونہار بیٹیوں کو دیکھ کر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔ 40 ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین افسران اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی بیٹیوں پر اعتماد کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور پنجاب میں انہیں بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین سکوٹی سکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، جبکہ ٹیکسی چلا کر باعزت روزگار بھی کما رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی پہننا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ فرائض کا احساس بھی ضروری ہے۔ ان کے بقول پنجاب آج مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے اور اس کی ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور حکومت کی اولین ترجیح خواتین اور بچیوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلوں سمیت پورے صوبے کو خواتین کے لیے مزید محفوظ بنانا حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

 

لاہور : اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے خواتین کی پولیس میں بھرتی کا عمل مزید آسان بنانے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس سے براہ راست رابطے میں رہتی ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری مستقبل میں پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Back to top button