لاہور : اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 

 

 

 

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

پولیس کےمطابق چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے،دونوں افسران نے واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔افسران انکوائری مکمل کرکے سی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے۔

قبل ازیں اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایاکہ جب پولیس آئی تو صرف ملازم گھر پر تھے،پولیس اہلکاروں نےگھر کے باہر رکھے گملے بھی توڑ دیے،پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔

Back to top button