پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 19 ماہی گیر بچا لیے

پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسی ایک ماہی گیر کشتی کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ماہی گیر کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گئی تھی۔ کشتی پر سوار تمام 19 افراد، جن میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے، کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد پی این ایس تیمور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ کشتی تک رسائی حاصل کی۔

پاک بحریہ کے اہلکاروں نے کشتی پر موجود افراد کو خوراک، پینے کا صاف پانی اور طبی امداد فراہم کی، جبکہ انجن کی خرابی کے باعث پھنسی کشتی کو بھی بحفاظت ساحل تک منتقل کر دیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کا 5 اگست کا انقلاب سوشل میڈیا تک محدود کیوں ہو گیا؟

یہ کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور ہر وقت آپریشنل تیاری کا عملی مظہر ہے۔

Back to top button