یوم تکبیر : مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارک باد

یوم تکبیر کی 28 ویں سالگرہ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر،ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہےجب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا،اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال کیا،یہ عظیم سنگِ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز کی غیر معمولی خدمات کی بدولت ہے،یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان کی دفاعی و سٹریٹجک صلاحیت مقدس قومی امانت ہے،یہ خطے میں امن، استحکام، علاقائی سالمیت اور مؤثر دفاعی صلاحیت کی ضامن ہے۔پاک افواج وطن کے دفاع کے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاک افواج ملک کی سلامتی، استحکام اورخوش حالی یقینی بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
یوم تکبیر ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے :وزیراعظم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس عظیم موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط وخوشحال پاکستان کےلیے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے،پاکستان افواج زندہ باد،پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔
