امریکا کے ایران میں فوجی تنصیب پر نئے حملے

 

 

 

امریکا نے ایران میں فوجی تنصیب پر نئے حملوں اور متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے شہر بندر عباس میں فوجی تنصیب پر نئے حملے کیے،امریکی حکام نے اس مقام کو اپنی فوج اور تجارتی بحری جہازوں کےلیے خطرہ قرار دیتےہوئےکہاکہ حملوں کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا، امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرون بھی مار گرائے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر4 ڈرون فائر کیے تاہم امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرون مار گرائے،حملے کےوقت جہاز آبنائے ہرمز کے قریب موجود تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کےمطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس حملے کی تصدیق کی ہے، اس سے قبل ایرانی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا تھاکہ ایرانی بندر گاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں مقامی وقت کےمطابق رات ڈیڑھ بجے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا تھاکہ دھماکوں کی درست جگہ اور ان کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی،رپورٹ میں مزید کہاگیاکہ بندر عباس کے فضائی دفاعی نظام کو مختصر وقت کےلیے فعال کردیا گیا تھا۔

Back to top button