شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے افسران کی نماز جنازہ اداکردی گئی

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جناز ا ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔صدر آصف زرداری، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران بھی شریک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائےگا۔
