مریم نوازکی کوشش ، ملیکہ بخاری کانام نوفلائی لسٹ سے خارج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بروقت مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ملیکہ بخاری نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے سلسلے میں مدد کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملیکہ بخاری کو  باہر  بھجوانے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کریں گی، مریم نواز نے ان کی بہن کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی تھی۔

Back to top button