پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ  پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔

Back to top button