شمالی کوریا کا بین البراعظمی سمیت 3 میزائلوں کے تجربے

شمالی کوریا کا بین البراعظمی سمیت 3 میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس میں جنوبی کوریا کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز متعدد میزائل فائر کرنے والے شمالی کوریا نے آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے شمالی کوریا کے میزائل نے 1 ہزار920 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ کر 760 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام دکھائی دے رہا ہے۔شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے دوران جاپان میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا تھا شمالی علاقوں میں رہنے والوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ گزشتہ روز شمالی کوریا نے تجرباتی طور پر متعدد میزائل فائر کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی میزائل فائر کیے۔ امریکا اور دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو نئے میزائل تجربات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Back to top button