شمالی کوریا کی جانب سے تین میزائل تجربے

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربوں کا سلسلہ جاری، آج صبح بھی تین کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہفتے کی صبح مشرقی سمندر میں 3 کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ شمالی کوریا نے رواں سال تقریبا 70 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں 8 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔

امریکا اور دیگرممالک نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Back to top button