اٹلی میں پلاسٹک ایندھن سے گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ

اٹلی میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ایسا ایندھن تیار کیا گیا ہے جوکہ پلاسٹک کے کچرے سے تیار ہوا ہے اور اس کی مدد سے گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے۔

برٹونی جی بی 110 کو چلانے کے لیے ’سلیکٹ فیول‘ استعمال کیا جاسکے گا۔ سلیکٹ فیول پلاسٹک کی بوتل جیسے پولی کاربونیٹڈ مواد کو مائع ایندھن میں تبدیل کرنے کا ایک پیٹنٹ یافتہ طریقہ ہے۔فی الحال برٹونی کی جانب سے کار کی قیمتوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی فن کا شاہکار ہوگی۔

محدود ایڈیشن کی 33 گاڑیوں کا خیال برٹونی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا لیکن یہ گاڑیاں خریداروں کو 2024 سے پہلے فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئیں کار کی خیالی تصاویر میں گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے۔پروجیکٹ اور ڈیزائن منیجر جیووانی ایسپیو کے مطابق جی بی 110 برٹونی کی آٹوموٹِیو روایت کا تسلسل ہے اور برٹونی ڈی این اے کی عصری تفسیر ہے۔

2014 میں دیوالیہ ہونے والی کمپنی کے 2022 کے ابتداء میں دو بھائیوں ماؤرو اور ژاں فرینک رچی نے برانڈ کے حقوق حاصل کیے جو اب جی بی 110 سے شروعات کرتے ہوئے کمپنی کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی ہائی پرفارمنس کار ہوگی جسکو پلاسٹک کے کچرے سے بنائے گئے ایندھن سے چلایا جائے گا۔

Back to top button