شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کی 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف حمزہ شہباز کو 14 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی، پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو ڈھائی بجے رہا کردیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button