شہباز شریف کے آج کے عشایئے میں پی پی کا وفد بھی شریک ہوگا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے آج دیے جانے والے عشائیے میں پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے آج اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا، اس وفد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل ہوں گی۔ پی پی رہنما نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا صدر ہو یا سیکرٹری جنرل، کسی کو اختیار نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کو نکالے، شوکاز نوٹس کی بجائے بیٹھ کر بات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔
