شہباز گِل کی احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ یہ درست رویہ نہیں، سب کو پتا تھا ڈی چوک پر ہمارے کارکن جمع ہوئے ہیں، یہ ہمارے کارکنوں میں لینے کیا گئے تھے؟، شہباز گِل نے کہا کہ وہاں جا کرنعرے بازی کیوں کی؟ کارکنوں کو پہلے دھکے دیے گئے اور پھر یہ واقعہ ہوا۔
