صبور اور علی انصاری کا رشتہ کیسے طے ہوا

معروف اداکارہ صبور علی نے بتایا ہے کہ ان کا اور اداکار علی انصاری کا رشتہ بہت اچانک طے پایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ صبور علی نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

صبور علی نے بتایا کہ علی کی بہن اداکارہ مریم انصاری میری اور سجل کی بہت اچھی دوست ہیں، مریم مجھے اکثر کہتی تھیں کہ تم میرے بھائی سے شادی کرلو وہ بہت اچھا اور نیک شخص ہے، جس لڑکی سے یہ شادی کرے گا وہ بہت خوش قسمت ہوگی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں اور علی اچھے دوست تھے، ہم دونوں ایک دوسرے سے اپنی زندگی کے حالات کا تذکرہ کیا کرتے تھے، میں نے علی کو بہت لڑکیوں کیلئے بھی کہا کہ یہ اچھی لڑکی ہے دیکھ لو میں گارنٹی دیتی ہوں۔

Back to top button