بلوچستان : فورسز کا آپریش العزم جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی

 

 

 

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشت گرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنےکا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریائے چناب اور راوی میں طغیانی: متعدد دیہات زیر آب، فصلیں متاثر

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button