یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

حوثیوں کی جانب سے یہ دعویٰ سعودی عرب کے ان فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں یمن کے شہر الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں حوثی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔ حوثیوں نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ سعودی کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب یمنی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں الحدیدہ کی بحری تنصیبات، مواصلاتی عمارت اور کمران جزیرے میں موجود فوجی کیمپ متاثر ہوئے، جبکہ حوثیوں کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ حوثی گروپ نے رواں ہفتے دو سعودی جہازوں پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی، جن میں سے ایک حملے کی سعودی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم وہ اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

 

دریائے چناب اور راوی میں طغیانی: متعدد دیہات زیر آب، فصلیں متاثر

علاوہ ازیں آبنائے ہرمز میں ایران سے متعلق کشیدگی اور رکاوٹوں کے باعث بحیرۂ احمر سعودی عرب کے لیے تیل کی برآمدات کا ایک اہم راستہ بن گیا ہے، جس کے باعث اس سمندری گزرگاہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Back to top button