صرف 15 سیکنڈ میں بس سے ٹرین بننے والی گاڑی

جاپان میں انجینئرز نے انوکھی گاڑی تیار کر دی ہے جوکہ 15 سکینڈ کے دوران بس سے ٹرین بن جاتی ہے۔

اسے ڈویل موڈ وہیکل ڈی وی ایم یا دوغلی گاڑی کا نام دیا گیا جو سڑک اور ریل کی پٹڑی دونوں پر دوڑ سکتی ہے ، اس کا باضابطہ افتتاح 25 دسمبر کو کیا جائے گا۔

انجینئرز کے مطابق 20 سال کی تحقیق کے بعد اس گاڑی کو تیار کیا گیا ہے ، کئی آزمائشوں کے بعد اب یہ مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے۔ اسے آزمائشی طور پر دو جاپانی مقامات کے درمیان چلایا جائے گا جن کا فاصلہ 123 کلومیٹر ہے۔

ڈیزل سے چلنے والی تبدیل شدہ بس میں 23 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جو روڈ پر ٹائر اور ریلوے لائن پر آہنی پہیوں پر چلتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 15 سیکنڈ میں یہ تبدیل ہوکر بس سے ٹرین میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

Back to top button