صفحہ پلٹ گیا، حکومت جاتی نظر آ رہی ہے

رہنما ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے؟ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے؟ آج سب کے سامنے ہے۔اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا اسی سے اندازہ لگالیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ، حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ سیلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔ حالات کا سیلیکٹڈ اور سیلیکٹرز کے خلاف اچانک پلٹا کھا جانا انھی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے۔ غریب، مجبور اور مظلوم کی بددعا اللّہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔


دوسری طرف کیپٹں صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ آواری گیٹ کاشرمناک واقعہ بتاتاہےکون آئین وقانون توڑ رہاہے، کون چادر،چاردیواری کا تقدس پامال کر رہاہے، کون پاکستان کوتباہی کےگڑھے میں اتار رہاہے ان کا مزید کہنا ہے کہ ذمہ داروں کوبےنقاب کرنادنوں یا گھنٹوں نہیں منٹوں کی بات ہے. ریاست کےاوپر ریاست کایہ کھیل اب چھپ نہ سکےگا. یہ ہمارا اور پوری قوم کا عزم ہے


مریم کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ ’جھوٹی باجی جتنے مرضی صفحے پلٹ لیں، ہر صفحے پر لکھا ہے کہ مریم صفدر کیلبری کوئن اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ایکسپرٹ ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر صفحہ آپ کو آپ کی اصل شکل دکھائے گا، اب ویڈیو آگئی ہے، جھوٹ عیاں ہوگیا، دکھائیں کہاں ہے رینجرز؟ کہاں ٹوٹا دروازہ؟ کس نے کی زور زبردستی؟شہباز گِل نے کہا کہ دروازے کا لاک پولیس کے جانے کے بعد توڑ کر تصویر کشی کی گئی، سارے معاملے میں رینجرز کہیں نظر نہیں آ رہی ، صرف پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button