طلاق ہونے سے قبل ہی کم کارڈیشین 10ارب کی جائیداد کی مالک

دنیا کی مقبول ترین ریئلٹی ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین تیسرے شوہر 43 سالہ کانیے ویسٹ سے باضابطہ طلاق ہونے سے قبل ہی 10 ارب 27 کروڑ روپے کی مالکیت کی جائداد کی مالک بن گئیں۔

تاہم ان کی طلاق کی درخواست پر فیصلہ آنے سے قبل ہی وہ شوہر سے مذاکرات کی بدولت 6 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 10 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی جائداد کی مالک بن گئیں۔

کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اس سے قبل مذکورہ گھر 2014 میں کانیے ویسٹ نے خریدا تھا اور دونوں نے مل کر مذکورہ گھر کی تعمیر، تزین و آرائش کی تھی اور اب عدالت نے کم کارڈییشن کو گھر کا مالک قرار دے دیا۔

اسی حوالے سے ’ٹی ایم زیڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالت کی جانب سے طلاق کا باضابطہ فیصلہ دیے جانے سے قبل ہی کم کارڈیشین خطیر مالیت کے گھر کی مالکن قرار دی گئی ہیں۔

دونوں کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں و گلوکاروں میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ مذکورہ پیش رفت سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ ممکنہ طور پر کم کارڈیشین طلاق کی درخواست واپس لے لے، تاہم حالیہ عدالتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ طلاق حاصل کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ برس کے وسط میں کشیدگی سامنے آئی تھی اور کانیے ویسٹ کی جانب سے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے دوران کم کارڈیشین کے حوالے سے قابل اعتراض باتیں کی گئی تھیں۔

Back to top button