طیارہ معاملہ، اسفند یار ولی کا وزیر ہوابازی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے طیارہ تحویل میں لیے جانے پر وزیر ہوابازی غلام سرور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی ترقی اورخدمت کے بجائے اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے، پی آئی اے کو پہلےجعلی ڈگریوں پربدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملائیشیا واقعے پر وزیرہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سےہٹایا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 894 اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچی تھی تو اسے وہیں لیز کی عدم ادائیگی پر عدالتی حکم کے ذریعے رکوا لیا گیا۔
مسافروں کو بعد میں طیارے سے اُتاردیا گیا، پی آئی اے نے لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہیں بھرا اور اُسی طیارے کو انٹرنیشنل فلائٹ پر ملائیشیا بھیج دیا۔
کرائے کی یہ رقم ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر بنتی ہے، مسافر الگ رُلے، ملک کی جگ ہنسائی الگ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button