عائشہ عمر اور حلیمہ سلطان کی دوستی کے چرچے کیوں؟


طلاق کے بعد تنہا زندگی گزارنے والی ترک سپر سٹار اسریٰ بلجیک المعروف حلیمہ سلطان اور پاکستان کی معروف شوبز سٹار عائشہ عمر دوست بن گئی ہیں اور دونوں کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی بلبلے فیم اداکارہ عائشہ اور شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی دوستی گاہے گاہے پروان چڑھنے لگی ہے۔ اداکارہ عائشہ عُمر اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اسراء کے کام کو سراہتی نظر آتی ہیں۔ اب اُنہوں نے تُرک اداکارہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسراء کو فالو کرلیا ہے۔ یہ خبر بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسراء نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عائشہ عُمر کو فالو کرلیا ہے۔پاکستان اور ترک اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی فنی صنعت کے لیے ایک مثبت عمل سمجھا جا رہا ہے۔
اسریٰ اور عائشہ میں ایک مماثلت یہ بھی ہے کہ دونوں مقبول ہونے کے بوجود تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی 28 سالہ اسرا بیلجیک حقیقی زندگی میں ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ اسرا نے 2017 میں ایک مشہور ترکش فٹبالر سے محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔ تاہم بعد ازاں اسرا کے شوہر نے کئی دیگر خواتین سے بھی تعلقات استوار کر لیے اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ دو برس کی رفاقت کے بعد ایک روز اچانک حلیمہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب اپنے بےوفا شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی۔ گزشتہ برس عدالت میں طلاق کے مقدمے کی سماعت کے دوران اسرا نے یہ استدعا کی کہ انہیں اپنے شوہر سے طلاق کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے جس کے بعد عدالت نے محض دس منٹ کی کارروائی میں اسرا کو طلاق دلوا دی جس کے بعد سے وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔
پاکستان میں ارطغرل غازی نشر کیے جانے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں خاص طور پر ‘حلیمہ سلطان’ پاکستان میں بے پناہ مقبول ہیں اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کر رکھا ہے۔ عائشہ عمر بھی ان کی فین تو تھیں ہی لیکن اب دونوں کی دوستی کے چرچے ہیں۔ ہنستی کھلکھلاتی بلبلے فیم عائشہ عمر کی داستان زیست بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ ان کو بھی سخت محنت کرکے شوبز میں جگہ بنانے کی دھن میں کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، پھر ساتھی اداکار اظفر رحمان نے ان کی زندگی میں رنگ بھردیے۔ لیکن 2015 میں کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ایک روڈ ایکسیدنٹ نے دونوں کو ایک دوسرے سے دور کردیا ۔ پہلے انکا تعلق ٹوٹا اور پھر اظفر کسی اور کا ہوگیا اور اسنے شادی کر لی۔ بچپن سے ابتک دکھوں اور ہریشانیوں نے پاکستان کی سیلف میڈ اداکارہ عائشہ عمر کا کبھی پیچھا نہیں چھوڑا۔ اظفر رحمان کی بیوفائی کے بعد عائشہ عمر کی زندگی میں کوئی دوسرا فرد نہیں آ سکا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عمر کی 39 بہاریں دیکھ لینے کے باوجود عائشہ عمر کو گھر بسانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسراء بلجیک کے پاکستانی میگزین کے لیے پہلے فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اسراء بلجیک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہیلو حلیمہ، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔دوسری جانب جب سے اسراء بلجیک ایک پاکستانی موبائل فون کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں تو اُس کے بعد سے کچھ پاکستانی فنکاروں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن اس صورتحال میں بھی عائشہ عُمر نے ترک اداکارہ کی حمایت کی۔ عائشہ عُمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اِس بات کی حمایت کریں گی کہ غیر ملکی فنکار پاکستانی برانڈز کی توثیق کریں کیونکہ یہ ہمارے برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔اداکارہ نے لکھا تھا کہ ہمارا ملک پاکستان غیر ملکی ستاروں کا استقبال کرنے کا منتظر ہے آئیے ہم سب ملکر اِس اچھے کام میں تعاون کریں اور خوشی سے غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button