عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر انتہاپسند بھارتی سیخ پا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے استنبول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد بھارتیوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق بالی ووڈ عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور انہوں نے خود ترک خاتون اول سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
عامر خان کی درخواست میں ہونے والی ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو اپنے اور اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے بھارت میں شروع کیے گئے سماجی بھلائی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ کس قدر ترک اور بھارت عوام کی ثقافت اور کھانے مشترکہ ہیں۔ ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو بھارت میں جاری اپنے تعلیم، پانی اور صحت کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی انہیں فلم انڈسٹری میں آنے کی اپنی کہانی بھی بتائی۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کےلیے مقامات دیکھنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں بھارت جیسے مقامات یہیں مل جائیں گے۔ ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی۔
I had the great pleasure of meeting @aamir_khan, the world-renowned Indian actor, filmmaker, and director, in Istanbul. I was happy to learn that Aamir decided to wrap up the shooting of his latest movie ‘Laal Singh Chaddha’ in different parts of Turkey. I look forward to it! pic.twitter.com/3rSCMmAOMW
— Emine Erdoğan (@EmineErdogan) August 15, 2020
ملاقات کے بعد ترک خاتون اول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی عامر خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ ترکی کے مختلف علاقوں میں کریں گے۔ انہوں نے عامر خان کی جانب سے ترکی میں فلم شوٹنگ کی خواہش کے اظہار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ترک خاتون اول اور عامر خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے اور خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی لوگ مسٹر پرفیکشنسٹ پر خفا دکھائی دیے اور انہوں نے اداکار کو ملک دشمن بھی قرار دیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دیا۔ انتہاپسند بھارتیوں نے عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات کے بعد ان پر الزام لگایا کہ پہلے تو وہ اپنی فلموں میں ہندو مخالف مواد دکھاتے تھے اور اب وہ بھارت مخالف اور دشمنوں سے ملاقات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Once Aamir Khan refused to meet India's friend Israel's PM.
Today He is meeting Anti Ind Erdogan
As we all know Turkey opposed abrogation of Article 370. Openly support Pak
Choose your heroes wisely. #AamirKhan pic.twitter.com/obLu6yseEP
— Narendra Modi fan (@narendramodi177) August 16, 2020
نریندر مودی فین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے عامر خان اور ترک خاتون اول کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
ساتھ ہی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک مرتبہ تینوں خانز نے بھارت کے بہترین دوست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب عامر خان نے بھارت مخالف ترکی کی خاتون اول سے ملاقات کر ڈالی۔
مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی جانب سے ختم کیے گئے آرٹیکل 370 کی مخالفت کی ہے اوراس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عامر خان اور ترک خاتون اول کی تصویر شیئر کرتےہوئے عامر خان پر وطن مخالف اور پاکستان کے حمایتی ہونے کا الزام لگایا گیا۔
#AamirKhan can go to Turkey and meet Emine #Erdogan, wife of Recep who openly challenges India's sovereignty from Pak's parliament !
But won't attend Shalom India fest in Mumbai itself, where Netanyahu and Modi were present too. pic.twitter.com/Hfx4U8bQw8
— Satyam Shivam (@AazaadSatyam) August 16, 2020
ستیام شیوم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ عامر خان ترکی جاکر ترک خاتون اول سے ملاقات کرکے بھارت کی خودمختاری کو چیلنج کر سکتےہیں مگر وہ ممبئی میں بھارت کے دوست ملک اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے نہیں آسکتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر کئی بھارتی لوگ خفا دکھائی دیے اور ان پر ملک غدار اور پاکستان کے حمایتی کے الزامات لگائے۔
