عبدالعلیم خان کی استعفیٰ کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات

وزیر خوراک اور تحریک انصاف کے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران عبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا ، وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور مستعفی ہونے کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا سنسرشپ کے بعد سرکاری ملازمین کی بھی زبان بندی

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اب بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دوں گا۔

Back to top button