عریانی کے ریکارڈ توڑنے والی وینا ملک کی عریانی پر تنقید

ماضی میں خود اپنے عریاں بدن پر پینٹ کروا کر فوٹو شوٹ کرانے والی اداکارہ وینا ملک نے شوبز انڈسٹری میں مختصر لباس پہننے والی اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ وینا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں خواتین مجبوری کے تحت نیم عریاں لباس پہنتی ہیں اور مختصر لباس میں خود کو بے سکون محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے ایسی خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں افغانستان میں شوبز پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے بجائے دوسرے ممالک کی انڈسٹریز کی پریشانی ہے، جہاں اداکاروں کو اپنی مرضی سے ہر چیز کرنے کی اجازت ہے جو کہ انتہائی خوفناک ہے۔

ایک انٹرویو میں وینا ملک نے واضح کیا کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ نہیں کیا بلکہ وہ ان کا اپنا ملک تھا اور انہوں نے وہاں کا قبضہ چھڑوا کر حکومت بنائی ہے۔ وینا کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت میں آنے کے بعد اگر کوئی بھی قوائد و ضوابط نافذ کریں گے تو وہاں کے لوگ انہیں خوشی سے قبول کریں گے اور اسی لیے تاحال وہاں طالبان کے خلاف کوئی مزاحمت نظر نہیں آ رہی۔ تاہم وینا ملک کو شاید معلوم نہیں کہ کابل اور قندھار کے علاوہ بھی افغانستان کے کئی شہروں میں افغان خواتین طالبان کی دقیانوسی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وینا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی برقعے والی تصاویر کسی مجبوری کے تحت نہیں کھینچی گئیں بلکہ وہ بچپن سے اپنی مرضی کے مطابق پردہ کرتی آ رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی باہر نکلتی ہیں تو برقع پہن کر جاتی ہیں اور پردے میں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی جانب سے وہاں کی شوبز انڈسٹری پر عائد کی جانے والی پابندیوں اور خواتین کے لیے مکمل برقع والے لباس کے اعلان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ انہیں افغانستان کی پردے والا لباس پہننے والی خواتین کے بجائے مختلف ممالک کی شوبز انڈسٹری میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کی فکر ہے۔

وینا ملک نے لباس اور شوبز میں ’ڈریس کوڈ‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ حکومت پاکستان شوبز کے لیے ’ڈریس کوڈ‘ متعارف کرائے۔ان کے مطابق زندگی کے ہر مسئلے میں ایک حد ہوتی ہے، جہاں تک ہر کسی نے رکنا ہوتا ہے، اسی طرح شوبز میں بھی لباس کے معاملے پر ایک حد مقرر کی جائے اور بتایا جائے کہ کس طرح کا لباس پہنا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کر چکی ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بولڈ بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کر رکھی ہے۔انہوں نے ہندی سمیت تیلگو اور کنڈا زبانوں کی فلموں میں بھی بولڈ کردار ادا کر رکھے ہیں۔ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی، جس کےبعد وہ کچھ عرصہ شوبز سے دور بھی رہی تھیں، تاہم 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔اداکارہ کے دو بچے ہیں، جو اس وقت انکے پاس پاکستان میں ہیں اور ان کی حوالگی سے متعلق اداکارہ اور ان کے سابق شوہر کی عدالتی جنگ جاری ہے۔

Back to top button